انگلینڈ کے بولنگ آل راؤنڈر ٹام کیرن کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کی وجہ سے کم از کم جون کے آخر تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ England bowling all-rounder Tom Curran injured سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب نے اس کی تصدیق کی۔
کلب نے ایک بیان میں بتایا کہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 26 سالہ ٹام کیرن وائٹلٹی بلاسٹ کے آغاز سے پہلے کرکٹ میں واپس نہیں آئیں گے۔ Surrey County Cricket Club on Tom Curran
واضح رہے کہ 15 دسمبر 2021 کو بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کے خلاف سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کیرن کو کمر میں تکلیف ہوئی اور وہ وطن واپس لوٹ گئے، جس کے بعد ان کا لندن میں اسکین کرایا گیا جس میں ان کی چوٹ کا پتہ چلا۔ Tom Curran injured in Big Bash League
ٹام کیرن کی انجری نے انگلینڈ کے زخمی فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ کر دیا جس میں ان کے بھائی سیم کیرن اور جوفرا آرچر پہلے ہی شامل ہیں۔ Sam Curran and Jofra Archer already injured
ٹام کیرن 2018 سے آئی پی ایل میں شامل ہوتے آئے ہیں۔ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے لیے بیک اپ باؤلنگ آل راؤنڈر کے طور پر آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔ تاہم 2022 کے سیزن میں وہ اپنی چوٹ کے باعث کسی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
یو این آئی