ETV Bharat / sports

ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ بیگی گرین کیپ مل گئی - ڈیوڈ وارنر ویڈیو پیغام

David Warner On Baggy Green Cap آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے جمعہ کو کہا کہ انہیں اپنی کھوئی ہوئی 'بیگی گرین کیپ' (ٹیسٹ کیپ) مل گئی ہے۔وارنر نے آج صبح سوشل میڈیا پر اصلی بیگی گرین پکڑے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اسے ڈھونڈنے میں شامل افراد کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ بیگی گرین کیپ مل گئی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 5, 2024, 4:36 PM IST

سڈنی:آسٹریلیا کے کامیاب ترین سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھاکہ ہیلو، میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوش اور راحت محسوس کر رہا ہوں کہ میری بیگی گرین کیپ مل گئی ہے، جو کہ بہت اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ اور میں بے حد مشکور ہوں۔ کنٹاس، فریٹ کمپنی، ہمارے ہوٹل اور ٹیم مینجمنٹ کا۔

انہوں نے ویڈیو میں کہاکہ کوئی بھی کرکٹر جانتا ہے کہ اس کی کیپ کتنی خاص ہے اور میں اسے ساری زندگی سنجو کر رکھوں گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ جس بیگ میں بیگی گرین رکھا گیا تھا وہ ٹیم ہوٹل (سڈنی میں) سے ملا جس میں تمام اشیاء موجود تھیں۔ تاہم، انہیں یہ کیسے حاصل ہوا یہ اب بھی ایک معمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا

انہوں نے کہا کہ منگل سے متعدد مقامات پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی وسیع تلاش اور جائزہ لینے اور متعدد لوگوں کی کوششوں کے باوجود یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گمشدہ بیگ وہاں کیسے پہنچا۔واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں میلبورن سے سڈنی کے سفر کے دوران وارنر کا بیگ جس میں بیگی گرین تھا غائب ہو گیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.