ETV Bharat / sports

Cricket World Cup 2023 روہت شرما نے کرس گیل کے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کپتان روہت شرما بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے کھیل کے دوران افغانستان کے خلاف انجام دیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ کرس گیل کے 553 چھکوں کا تھا۔

Rohit Sharma surpasses Chris Gayle's most international sixes milestone
روہت شرما نے کرس گیل کے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 8:14 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما سب سے زیادہ بین الاقوامی چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ روہت نے یہ شاندار کارنامہ افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ کے دوران دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں انجام دیا۔ انھوں نے ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل کے 553 چھکوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا ہے۔

روہت شرما نے یہ ریکارڈ توڑ چھکا بھارتی اننگز کے آٹھویں اوور میں افغان باؤلر نوین الحق کی گیند پر لگایا۔ اس چھکے کے ساتھ ہی روہت نے کرس گیل کے دیرینہ ریکارڈ کو بھیہ پیچھے چھوڑ دیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ روہت شرما نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی 473 اننگز میں 554 چھکے لگانے کا یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے علاوہ روہت بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 550 چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔

روہت شرما 200، 400 اور 500 چھکے لگانے والے تیز ترین بلے باز بھی ہیں لیکن 300 چھکے لگانے والے بالے بازوں میں روہت دوسرے تیز ترین بلے باز ہیں پہلے نمبر پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 288 میچوں کی 295 اننگز میں یہ چھکے لگائے۔ روہت شرما اس وقت ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف طوفانی اننگز کھیل رہے ہیں جہاں چھکوں اور چوکوں کی بارش ہو رہی ہے۔ انہوں نے ویراٹ کوہلی سے بھارتی ٹیم کی کپتانی سنبھالی اور اب تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کی قیادت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.