حیدرآباد: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے منگل کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے والی شاندار سنچری کو غزہ کے لوگوں کے نام کر دیا۔ محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ "یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا۔ جیت میں حصہ ڈال کر خوشی ہوئی۔ اس جیت کو آسان بنانے کا کریڈٹ پوری ٹیم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی کو جاتا ہے۔اس کے علاوہ محمد رضوان نے حیرت انگیز مہمان نوازی اور حمایت کے لیے حیدرآباد کے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
-
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
">This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور عالمی سیاست میں ابھی یہ تازہ معاملہ ہے۔ ماضی میں مبینہ طور پر بھارت مخالف بیانات پر پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے بھارت سے اچانک اخراج کے بعد محمد رضوان کی یہ پوسٹ آئی سی سی کے لیے ایک نیا طوفان کھڑا کرسکتی۔ دراصل آئی سی سی کے قوانین کے تحت کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا یا دیگر پلیٹ فارمز پر کوئی سیاسی بیان دینے کی اجازت نہیں ہے۔
2014 میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی پر آئی سی سی نے ساؤتھمپٹن میں بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے "سیو غزہ" اور "فری فلسطین" کا کلائی بینڈ پہننے پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن بعد میں انگلینڈ نے معین علی کو بینڈ پہننے کی اجازت دے دی تھی۔ محمد رضوان کی پوسٹ پر نہ تو آئی سی سی اور نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جس کے سربراہ پاک بھارت میچ کے لیے احمدآباد آنے والے ہیں، اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دریں اثنا، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 14 اکتوبر کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے لیے احمد آباد پہنچ چکی ہے اور بھارت اپنا دوسرا میچ نئی دہلی میں افغانستان کے خلاف کھیل کر اگلے دن روانہ احمدآباد کے لیے روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: