ساؤتھمپٹن کے روز باؤل اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ میں پہلے ہی دو میچ کھیل چکی ہے اور دونوں میچ میں اسے شکست سے دو چار ہونا پڑا ہے۔
ورلڈ کپ کی 44 برس کی تاریخ میں بھارتی ٹیم کا کچھ ٹیموں کے خلاف بے حد خراب ریکارڈ رہا ہے۔ جنوبی افریقہ ان ٹیموں میں سے ایک ہے۔
آخری بار ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں جب آمنے سامنے تھیں تو بھارت کو پہلی بار جیت حاصل ہوئی تھی۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں 4 میچ ہوئے ہیں اور بھارت کو ان میں سے 3 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت 2015 کے ورلڈ کپ میں ہی جنوبی افریقہ کو ہرا سکا۔