یکطرفہ مقابلے میں بھارت کی جیت
بھارتی شائقین کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ بھارت پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہوگیا ہے۔ اب سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ ٹیبل میں چوتھے مقام پر قابض نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پرہے، جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ میزبان ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ہوگا۔
واضح رہے کہ عالمی کپ آخری لیگ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دینے کے بعد ٹیبل میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر قابض ہوگئی ہے۔
وہیں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 10 رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے رخصت ہوگئی ہے۔
اس شکست سے آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
انگلینڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔
واضح رہے کہ پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین مانچیسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وہیں دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔