اس کے علاوہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، گیندبازی کوچ اظہر محمود اور بلے بازی کوچ گرانٹ فلاور کی بھی چھٹی ہونے والی ہے، کل ملاکر پی سی بی میں شروع سے آخر تک تبدیلی کے امکانات ہیں۔
محسن خان اس سے پہلے ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے استعفی دے دیا تھا، لیکن محسن کو عالمی کپ کے بعد اہم عہدہ تفویض کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق محسن خان کو عالمی کپ کے بعد چیف سلیکٹر یا پھر ٹیم کا منیجر بنانے پر غور کیا رہا ہے، واضح رہے کہ محسن خان سنہ 2010 اور 2011 میں چیف سلیکٹر کی ذمہ داری نبھائی تھی جبکہ اس کے بعد انہیں پی سی بی نے انہیں عبوری کوچ بنایا تھا۔