ETV Bharat / sports

ڈیرن سیمی کا پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر ڈیرن سیمی نے پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن انہوں نے پاکستان سے اپنا رشتہ گہرا بتایا ہے۔

ڈیرن سیمی کا پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ
ڈیرن سیمی کا پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:44 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:12 AM IST

ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ویسٹ انڈین آل راونڈر کا کہنا ہے کہ 'مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے۔ اس ملک سے محبت کیلئے مجھے کسی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔'

ڈیرن سیمی کا پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ
ڈیرن سیمی کا پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ

موصولہ اطلاع کے مطابق ویسٹ انڈین آل راونڈر ڈیرین سیمی نے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کے حوالے سے خصوصی بیان دیا ہے۔

پشاور زلمی کے آئیکون کھلاڑی ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپس کیلئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان کیلئے جو بھی کیا ہے دل سے کیا ہے، نہ کہ کسی لالچ میں۔ انہیں پاکستان سے محبت کیلئے کسی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر کاکہنا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے مجھ پر جو محبت نچھاور کی جاتی ہے، میرے لیے یہ محبت ہی سب کچھ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست دی ہوئی ہے -

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ احسان مانی سے درخواست کریں گے کہ ہم نے ڈیرن سیمی کیلئےاعزازی شہریت کی درخواست کی جوصدرمملکت کی ٹیبل پرہے اور اگر احسان مانی ایک فون کال کریں گے تو انشاءاللہ یہ تاریخی کام جلد از جلد ہوجائے گا-

جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم 2017ء میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سنائوں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے-

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی وہ غیر ملکی کرکٹر ہیں جنہوں نے تب پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا جب دیگر غیر ملکی کرکٹر پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں تھے۔

اسی باعث ڈیرن سیمی اس وقت پاکستان میں سب سے مقبول غیر ملکی کرکٹر قرار دیے جاتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:12 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.