ETV Bharat / sports

'سری لنکا کے خلاف فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے تیار'

author img

By

Published : Aug 9, 2019, 11:46 PM IST

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے تییز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ سری لنکا ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

'سری لنکا کے خلاف فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے تیار'

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سری لنکا کو ان کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں تاہم ہدف کے حصول کیلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑی پہلے ٹیسٹ میچ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے ۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ اگر ہم میچ جیت گئے تو سیریز بھی جیت جائیں گے۔ سارا پریشر میزبان ٹیم پر ہو گا اس لئے ہم میچ جیتنے کیلئے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے گالے میں شروع ہوگا۔
ٹور میچ کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل 29 اگست کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا میچ 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.