جنوبی افریقہ کے کمبریلی گراؤنڈ میں کھیلے گیے انڈر۔19 ورلڈ کپ کے گروپ بی میں کھیلے گیے میچ میں ویسٹ انڈ یز کے 303 رنوں کے جواب میں نائیجریا کی پوری ٹیم21.4 اوورز میں 57 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہوگئی۔
نایئجریا ئی ٹیم کو ورلڈ کپ میں 246 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نائیجریا کی جانب سے عبدالرحمان عدلے جمعہ(17رن)اورسلیواماں اوکپے(10رن)بنا کر نمایاں اسکورر ہے۔
اس کے علاوہ بائجیریا کے دیگر نوجوان بلے باز ویسٹ انڈین گیندبازوں کا سامنا نہیں کرسکے۔اس کے نو بلے باز ڈبل فیگر تک بھی پہنچ نہیں سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیلاس کوچار،نیڈکو تین اور پیٹرک کو دووکٹ ملے۔
اس سےقبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میلوس (56رن)اورپیٹرک (68رن)کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہے۔
اس کے علاوہ جیمس (43رن)،انڈرسن(25رن)،جولین(18رن)اور مورس (17رن)بنائے۔
نائیجریا کی جانب سے پیٹراوہو،عبدالرحمان عدلے جمعہ اور سیلواوکپے کو دودووکٹ ملے۔
انمڈر۔19 ورلڈ کپ کرکٹ 2020 میں ویسٹ انڈیز تین میچوں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ کوارٹرفائنل میں اپنی جگہ بنالی جبکہ نائیجریا کو اپنے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔