ETV Bharat / sports

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد پر پر تذبذب برقرار - آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راوں برس اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے لیکن اس بات کی بھی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ
ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ
author img

By

Published : May 27, 2020, 11:48 PM IST

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں اس طرح کی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ آئی سی سی کے ارکان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ راوں برس ٹی 20 ورلڈ کپ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

حالانکہ اس بات پر حتمی فیصلہ جمعرات کو آئی سی سی بورڈ کی میں ہوگا۔

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ
ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ

آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال سے کرکٹ کے متاثر ہونے اور ورلڈ کپ کے سلسلے میں غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

اگر چہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 'اس نے ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور آسٹریلیا میں اس کی تیاریاں چل رہی ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ
ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ

آئی سی سی ارکان کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف متبادل پر غور کر رہے ہیں جس میں یہ 2021 کے اوائل میں منعقد کرانے سے لے کر 2022 میں منعقد کرنے کے متبادل شامل ہیں۔

اس سلسلے میں آئی سی سی بورڈ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال ورلڈ کپ منعقد کرنا کافی مشکل ہوگا۔

اگرچہ جمعرات کو کوئی باقاعدہ اعلان ہونے کا امکان مشکل نظر آرہا ہے لیکن میزبان اور براڈ کاسٹر کے مفادات کو دیکھتے آئی سی سی کو جلد ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.