ETV Bharat / sports

'ڈے۔ نائٹ ٹسٹ کے لیے وزیر اعظم مودی کو بلانے کی کوشش جاری' - ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم

ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں 22 سے 26 نومبر تک ہونے والے پہلے ڈے۔ نائٹ ٹسٹ کا انعقاد ہوگا اور اس میچ کے لیے بی سی سی آئی اعلیٰ سطح کی تیاریاں کر رہاہے۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 4:24 AM IST

اس میچ کو دیکھنے کے لیے وزیر اعظم مودی اور سچن تندولکر جیسی شخصیات شامل ہو سکتی ہیں۔
بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے جمعرات کے روز کہا کہ،' یہ میچ بھارت کے لیے خاص ہے اور اسی وجہ سے اس کے لیے خاص لوگوں کو کولکاتہ بلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سچن تندولکر جیسی ہستیاں شامل ہیں۔'
گنگولی نے صحافیوں سے کہا،' ہم اسے ایک شاندار تقریب کے طور پر تبدیل کریں گے۔ تین۔ چار دنوں میں آپ کو پورا خاکہ مل جائے گا کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔'
غورطلب ہے کہ بھارت کو اپنا پہلا ڈے۔ نائٹ ٹسٹ میچ بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلنا ہے۔ اس سیریز کے لیے بنگلہ دیش ٹیم نئی دہلی پہنچ چکی ہے۔ تین نومبر کو اسے دہلی میں پہلا ٹی۔20 میچ کھیلنا ہے۔
گنگولی نے کہا کہ اس میچ کے لیے پی ایم او کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن سنہ 2000 میں بنگلہ دیش کے ساتھ پہلا ٹسٹ میچ کھیلنے والی ٹیم کے اراکین کو بھی نوازا جائے گا۔ ان میں سچن بھی شامل ہیں۔
ساتھ ہی سی اے بی اس تقریب میں بھارت کے لیے اولمپک میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں۔ ابھینو بندرا، ایم سی میری کام اور پی وی سندھو کو بھی نوازا جائے گا۔

Intro:Body:

gfdfgdgh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.