ETV Bharat / sports

ٹی۔20 سیریز پر بھارت کا قبضہ

author img

By

Published : Dec 11, 2019, 11:31 PM IST

کے ایل راہل، روہت شرما اور کپتان وراٹ کوہلی کی نصف سنچریوں  کے گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کی بد ولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی۔20 میچ میں 67 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریر پر 1۔2 سے قبضہ کرلیا۔

ٹی۔20 سیریز پر بھارت کا قبضہ
ٹی۔20 سیریز پر بھارت کا قبضہ

بھارت کےتین وکٹوں کے نقصان پر 240 رنوں کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنا سکی۔ بھارتی ٹیم نے 67 رنوں سے جیت حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریر پر 1۔2 سے قبضہ کرلیا

ٹی۔20 سیریز پر بھارت کا قبضہ
ٹی۔20 سیریز پر بھارت کا قبضہ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کیرن پولارڈ(68رن)،شیمرن ہیتمئیر(41رن) بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔

بھارت کی جانب سےدیپک چاہر،بھونیشور کمار،محمدسمیع اور کلدیپ یادو نے دودووکٹ حاصل کیے۔

ٹی۔20 سیریز پر بھارت کا قبضہ
ٹی۔20 سیریز پر بھارت کا قبضہ

اس سے قبل کے ایل راہل کی(91 رنوں کی اننگز) اور کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی نصف سنچریوں کی بد ولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 240رن بنائے۔

ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بھارتی ٹیم نے جم کر رن بنائی۔

اوپنر کے ایل راہل اور روہت شرما نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کےلیے محض 11.4اوورز میں 135 رنوں کی شاندار شراکت داری کی ۔

روہت شرما نے 34 گیندوں پر چھ چوکوں اور پا نچ چھکوں کی مدد سے 71 رن بنا کر ویلیمس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگیے ۔

کیرون پولارڈ نے رشبھ پنت (0)کوہولڈرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے جارحانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 95 رنوں کی شراکت داری کی ۔

کے ایل راہل 56 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 91 رن بنا کر کوٹریل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان وراٹ کوہلی نے 29 گیندوں پر چارچوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 70 رن بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوٹریل،ویلمس اور پولارڈ کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.