آئی پی ایل 2020 کے ٹائٹل رائٹس 18 اگست سے 31 دسمبر 2020 تک ہوں گے۔ اس مدت کے لئے حقوق اسی پارٹی کو دیئے جائیں گے جو اس کے لئے درخواست جمع کرائے گی اور اسے اہل قرار پایا جائے گا۔
بی سی سی آئی اور چینی موبائل کمپنی ویوو نے بھارت اور چین کی سرحد پر کشیدگی کے سبب 2020 میں آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کے لئے اپنے معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جمعرات کو بی سی سی آئی نے ایک سطری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندستانی کرکٹ کنٹرولبورڈ اور ویوو موبائل انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ 2020 میں آئی پی ایل کے لئے اپنی شراکت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے پیر کو جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ شاہ نے کہا کہ پچھلے آڈٹ اکاؤنٹ کے مطابق آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسرشپ کیلئے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کا سالانہ کاروبار 300 کروڑ سے زیادہ ہونا چاہئے۔
شاہ نے واضح کیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو اپنی درخواست مجوزہ خاکے میں جمع کرانی ہوگی۔ بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ مارکیٹنگ ایجنسی یا ایجنٹوں کو بولی لگانے کا کوئی حق نہیں ہوگا اور مارکیٹنگ ایجنسی یا ایجنٹوں کی پیش کردہ بولی منسوخ کردی جائے گی۔
بی سی سی آئی نے بتایا کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اگست شام 5 بجے تک ہے اور اس وقت کے بعد کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ تاہم حتمی فیصلہ لینے کا حق بی سی سی آئی کو ہوگا۔