ہمپشائر اور کینٹ کے مابین ہوئے میچ میں ہمپشائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 بنائے تھے جسے کینٹ ٹیم نے کراؤلی کی شاندار اننگز نے چھوٹا ثابت کر دیا۔
زیک کراؤلی نے اپنی طوفانی اننگ میں 14 چوکے اور 2چھکے لگا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
زیک کراؤلی ٹی 20 بلاسٹ 2020 سیزن میں سنچری بنانے والے چوتھے کرکٹر بن گئے، انہوں نے ہمپشائر کے خلاف محض 48 گیندوں میں سنچری مکمل کی تھی۔
انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 22 سالہ زیک کراؤلی نے اس میچ میں 54 گیندوں میں 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 108 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 200 تھا۔ کینٹ کی ٹیم نے یہ میچ 17.1 اوورز میں 183 رنز بنا کر 8 وکٹ سے جیت لیا۔