ETV Bharat / sports

سیدمشتاق علی ٹی۔20 ٹرافی کے نتائج - سیدمشتاق علی ٹی۔20 ٹرافی کے نتائج

سلامی بلے باز انوج راوت کی ناٹ آؤٹ 88 رنز کی شاندار اننگز اور ہمت سنگھ (ناٹ آوٹ 14) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 35 رن کی فیصلہ کن ناٹ آوٹ ساجھےداری کی بدولت دہلی نے سوراشٹر کو سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی -20 ٹورنامنٹ کے گروپ ای میچ میں منگل کو ایک گیند باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دی۔

سیدمشتاق علی ٹی۔20 ٹرافی کے نتائج
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 7:35 PM IST

سوراشٹر نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 173 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ دہلی نے 19.5 اوور میں چار وکٹ پر 174 رن بنا کر میچ جیت لیا۔دہلی کی چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سوراشٹر کی چار میچوں میں یہ دوسری شکست ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سوراشٹر کے لئے ارپیت واسودا نے 42 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ ت 63، شیلڈن جیکسن نے 27 گیندوں میں 30 اور پریک مانكڈ نے آٹھ گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 26 رنز بنائے۔ دہلی کی طرف سے سمرجيت سنگھ، پرانشو وجيرن اور للت یادو نے ایک ایک وکٹ لیا۔

چار وکٹ 139 رن پر گرنے کے بعد انوج اور ہمت نے دہلی کی اننگز کو سنبھالا اور ایک گیند باقی رہتے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔انوج نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 88 رن بنائے ۔

اترپردیش نے تریپورہ کو سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی -20 ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں منگل کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔

بارش اور میدان گیلا ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور اووروں کی تعداد کم کرکے چھ چھ کر دی گئی۔ تریپورہ نے چھ وکٹ پر 49 رن بنائے۔کپتان منی شنکر مناسنگھ نے 20 رن بنائے جبکہ انکت راجپوت نے دو اوور میں 17 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اترپردیش نے دو اوور تک اپنے تین وکٹ محض آٹھ رنز تک گنوا دیے لیکن آكاش ديپ ناتھ نے 14 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 28 اور شبھم چوبے نے نو گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 16 رن بنا کر اتر پردیش کو چار گیند باقی رہتے دلچسپ جیت دلا دی۔ اتر پردیش کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ تریپورہ کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.