ETV Bharat / sports

دلچسپ مقابلے میں سری لنکا کی 6 رنز سے جیت - Kusal Mendis

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے مابین جاری تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 6 رنز سے شکست دے کر 0-3 سے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

دلچسپ مقابلے میں سری لنکا کی 6 رنز سے جیت

author img

By

Published : Mar 2, 2020, 1:33 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:54 AM IST

آخری یک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقرر 50 اوورز میں 307 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 301 رنز ہی بنا سکی۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری لنکائی ٹیم دھننجے ڈی سلوا اور کوسل میڈس کی نصف سنچری، کوسل پریرا، دمُتھ کرونا رتنے اور تھسارا پریرا کی کار آمد اننگ کی بدولت ٹیم کا اسکور 300 رنز کے پار پہنچایا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سری لنکا کی شروعات اچھی رہی اور اس کے سلامی بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 60 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو مضبوط شروعات دلائی، سلامی بلے باز اوشکا فرنانڈو نے 29 رنز جبکہ کپتان دمتھ کرونارتنے نے 44 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ کوسل مینڈس نے 55 رنز، دھننجے ڈی سلوا نے 51 رنز اور کوسل پریرا نے بھی 44 رنز کی اننگ کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ شیلڈون کاٹریل، روسٹن چیز اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز ٹیم کی شروعات شاندار رہی، سلامی بلے باز شائی ہوپ اور سنیل امبریس نے پہلے وکٹ کے لیے 11 رنز کی پارٹنرشپ کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ سنیل 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شائی ہوپ نے 72 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ نکولس پورن نے بھی نصف سنچری مکمل کی انہوں نے 50 رنز بنائے جبکہ کپتان کیرون پولارڈ نصف سنچری سے محض ایک رن سے محروم رہ گئے اور انجیلو میتھیوز کی گیند پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے آخری 5 اوورز میں 53 رنز کی ضرورت تھی اس وقت آخری صف کے بلے باز فبیان ایلن نے 15 گیندوں میں 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 37 رمز کی طوفانی اننگ کھیلی لیکن بقیہ بلے بازوں کا ساتھ نا ملنے کی وجہ سے ان کی محنت رائیگاں چلی گئی اور ٹیم کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسورو ادانا اور وانندو ہسارنگا نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انجیلو میتھیوز کو ان کی شاندار گیند بازی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ وانندو ہسارنگا کو پلیئر آف دی سیریز منتخب کیا گیا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.