رویندر جڈیجہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ڈین ایلگر کو آؤٹ کر ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کر لی۔
جڈیجہ ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹ حاصل کرنے والے بھارت کے 10 ویں گیند باز بن گئے ہیں انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 44 ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل جڈیجہ کے نام 198 وکٹیں درج تھی، اسی کے ساتھ جدیجہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 200 وکٹ لینے والے دوسرے بھارتی گیندباز بن گئے ہیں۔
بھارت کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے تیز 200 وکٹ لینے والے گیندبازوں میں روی چندرن اشون پہلے مقام پر ہیں جنہوں نے 37 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کی تھی۔
اسی کے ساتھ جڈیجہ بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 200 وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے گیند بازوں کی فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ کے نام تھا جنہوں نے 47 ٹیسٹ میں 200 وکٹ پورے کئے تھے۔