ETV Bharat / sports

بڑودہ اور اترپردیش کے درمیان دلچسپ مقابلہ کل سے

author img

By

Published : Jan 10, 2020, 10:59 PM IST

پوائنٹس ٹیبل میں مضبوط نظر آرہی بڑودہ کے خلاف اتر پردیش کی ٹیم ہفتہ کو رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے اور بی میچ میں گرين پارك پر اترے گی تو کپتان انکت راجپوت کی نگاہ مہمان بلے بازوں کو روکنے کے ساتھ براہ راست جیت درج کرنے پر ہوگی۔

بڑودہ اور اترپردیش کے درمیان دلچسپ مقابلہ کل سے
بڑودہ اور اترپردیش کے درمیان دلچسپ مقابلہ کل سے

یوپی نے مقابلہ میں اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں سوراشٹر کے خلاف راست جیت حاصل کی ہے جبکہ ریلوے، کرناٹک اور تمل ناڈو کے خلاف مقابلہ ڈرا رہا تھا۔ دوسری طرف بڑودہ نے تین میں سے دو میچ جیتے جبکہ ممبئی کے خلاف کھیلے گئے ابتدائی میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پوائنٹ ٹیبل میں بڑودہ فی الحال چھٹے نمبر پر ہے جبکہ یوپی نویں نمبر پر ٹکی ہے۔

یوپی اگر بڑودہ کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ نہ صرف بڑودہ کو پیچھے چھوڑ دے گی بلکہ پوائنٹ ٹیبل میں بھی اپنی پوزیشن میں زبردست بہتری لا سکتی ہے۔

اس کے لیے زبردست فارم میں چل رہے محمد سیف کے علاوہ الماس شوکت اور آرین جيال کو بہت محنت کرنی پڑے گی وہیں کپتان انکت راجپوت کے علاوہ ذیشان انصاری اور سوربھ کمار کسی بھی ٹیم کی حکمت عملی کو توڑنے کا مادہ رکھتے ہیں۔

سیف ٹورنامنٹ میں اب تک 66.80 کے اوسط سے چھ اننگز میں 334 رنز بنا چکے ہیں وہیں الماس کا بلے بازی اوسط 69.75 رہا ہے۔چار روزہ میچ میں اگرچہ موسم بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تمل ناڈو کے خلاف اسی کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں یوپی کو پہلی اننگز میں دس رنز سے شکست کی وجہ سے صرف ایک پوائنٹ سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔

بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے میچ میں تقریبا آدھے اوور ہی پھینکے جا سکے تھے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹے میں بارش کے آثار ظاہر کئے ہیں۔

گرين پارك انتظامیہ نے بارش سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کئے ہیں۔ منتظمین کا دعوی ہے کہ بارش کی صورت میں میدان کو پورا ڈھکنے کیلئے کوور موجود ہیں جس سے پچ اور آؤٹ فیلڈ کو قطعی نقصان نہیں ہو گا۔

ایسی سہولت ملک میں گرين پارك کے علاوہ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اور کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہے۔بڑودہ کے کپتان کیدار جادھو پانچ اننگز میں 234 رنز بنا کر فارم میں ہیں جن کو نائب کپتان دیپک ہڈا کی حمایت مل رہی ہے۔ اگرچہ آل راؤنڈر یوسف پٹھان کا بلا ٹورنامنٹ میں نہیں چل سکا ہے۔

جارح انداز میں بلے بازی کرنے کے لیے مشہور پٹھان اب تک چھ اننگز میں صرف 130 رنز ہی بنا سکے ہیں تاہم ان کا اسٹرائک ریٹ اہم ہے۔دونوں ہی ٹیموں نے جمعہ کو کھلی دھوپ کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک میدان پر پسینہ بہایا۔

صبح دس بجے کے قریب دونوں ٹيمیں میدان پر آئیں اور دونوں سرے پر لگے نیٹس پر اپنے ہاتھ کھولے۔ میچ کی حکمت عملی کا انکشاف کرنے میں اگرچہ دونوں ہی کپتانوں نے انکار کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.