ETV Bharat / sports

حیدرآباد پر دہلی کی سات وکٹوں سے جیت - ارون جیٹلی اسٹیڈیم

دہلی نے آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دے کر رنجی ٹرافی میں کل پوائنٹ حاصل کرلیا

حیدرآباد ہر دہلی کی سات وکٹوں سے جیت
حیدرآباد ہر دہلی کی سات وکٹوں سے جیت
author img

By

Published : Dec 28, 2019, 8:54 PM IST

دہلی نے رنجی ٹرافی کے گروپ اے اور بی میچ میں حیدرآباد سے ملے 84 رن کے معمولی ہدف کو میچ کے چوتھے اور آخری دن ہفتہ کو 27.5 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر جیت کی خانہ پری کر سات وکٹ سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ اس جیت سے دہلی کو 6 پوائنٹس ملے۔

یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے چوتھے دن کی صبح اپنی اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 24 رنز سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا تھا۔

اس وقت کپتان شکھر دھون 15 رنز اور کنال چندیلا 6 رنز بنا کر کریز پر تھے۔ چندیلا اپنے کل کے اسکور میں کوئی اضافہ نہیں کر سکے اور محمد سراج کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

پہلی اننگز کے سنچری میکر شکھر بھی ا سکور میں خاص اضافہ نہیں کر سکے اور 43 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا پائے۔ انہیں روی کرن نے سمرتھ کے ہاتھوں اسٹمپس کے پیچھے کیچ کرایا اور دوسرا وکٹ نکالا۔

اس کے بعد دھرو شوری نے 63 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 32 رنز بنا کر جیت کی خانہ پری کی۔ روی کرن نے 11 اوور میں 29 رن دے کر دو وکٹ اور سراج نے 33 رن دے کر ایک وکٹ نکالا۔

پہلی اننگز میں دہلی کے لیے 140 رن بنانے والے شکھر کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔
مختصر اسکور:
دہلی پہلی اننگز -284 اور 3/84
حیدر آباد - 69 اور 298 رنز

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.