پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ڈے نائٹ تسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لیںڈ کی جانب سے تام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کی شروعات کی۔لیکن کیوی ٹیم کوٹام لیتھم کی شکل میں پہلا جھٹکا برداشت کرنا پڑا۔ مشیل اسٹارک نے ٹام لیتھم کو بغیرکھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی۔
اننگز کے دوسرے اوور میں جو ہیجل ووڈنے جیت راول کو ایک رن کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کردیا۔
کپتان کین ویلمسن 34 رن بناکر مشیل اسٹارک کی گیند پر پویلین لوٹ گیے۔ ہنری نکولس سات رن اور نیل وانگربغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گیے
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 105رن بنا لیے ہیں۔ روش ٹیلر66رن اوربی جے واٹلنگ بغیرکھاتہ کھولے کھیل رہے ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے میشل اسٹارک کو چاراور جوس ہیجل ووڈ کو ایک وکٹ ملا۔
پرتھ میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا اپنے کل اسکور چاروکٹوں کے نقصان پر 248 رنوں سے آ گے کھیلتے ہوئے 416رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے لابسنگے 143 رن بناکرٹاپ اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ ٹرئیوس ہیڈ56 رن بنائے۔ٹم پین 39رن،میشل اسٹارک(30رن) اور پیٹ کمنز (20رن) رن بناکر نمایاں اسکورر ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور نیل وانگر نے چار۔چار وکٹ حاصل کیے اس کے علاوہ کولین ڈی گرینڈ ہوم اور جیت راول کو ایک ایک وکٹ ملا۔