ETV Bharat / sports

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا اور اسے منسوخ کرنا پڑا جس سے یہ مقابلہ بلا نتیجہ رہا۔

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 10:05 AM IST

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ کی ٹیم نے اوپنر ٹام بینٹن کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت 16.1 اوورز میں چھ وکٹوں پر 131 رن بنائے تھے لیکن پھر بارش شروع ہوگئی اور میچ روکنا پڑا۔

اس کے بعد میچ دوبارہ شروع نہیں ہوسکا اور اسے منسوخ کرنا پڑا اور میچ غیر نتیجہ رہا۔ اس سے قبل ٹاس ہارنے اور بیٹنگ کے لیے آنے کے بعد انگلینڈ کو پہلا دھچکا لگا، جب عماد وسیم نے وکٹ کیپر بلے باز جانی بیئرسٹو کو ٹیم کے تین رنز کے اسکور پر آؤٹ کردیا ۔ بیئرسٹو نے دو رنز بنائے تھے۔

پہلے دھچکے کے بعد بینٹن نے ڈیوڈ مالان کے ساتھ اننگز کی قیادت کی اور دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی بڑی ساجھے داری ہوئی، تاہم، اس ساجھے داری میں مزید اضافہ ہونے سے پہلے مالان رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 23 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

بینٹن نے اس کے بعد اپنی اننگز جاری رکھی اور ٹیم کا اسکور بلند رکھا۔ انہوں نے کپتان ایون مورگن کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 35 رنز کی ساجھے داری کی۔ شاداب خان نے وسیم کے ذریعہ کیچ کراکر بینٹن کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے 71 رنز کی اننگ میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

انگلینڈ کی اننگز میں مورگن نے 10 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز، معین علی نے ساتھ گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے آٹھ اور لوئس گریگوری نے دو رنز بنائے۔ سیم بلنگ تین اور کرس جورڈن دو رنز بناکر نوٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے چار اوورز میں 31 رنز اور شاداب خان نے چار اوورز میں 33 رن دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ افتخار احمد نے ایک اوور میں سات رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.