ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز کا منفی ریکارڈ - nagative record of west indies cricket team

بھارت سے تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچ ہارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کا منفی ریکارڈ
author img

By

Published : Aug 7, 2019, 9:58 PM IST

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو گزشتہ روز گیانا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز پر 0-3 سے قبضہ کر لیا ہے۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 فارمیٹ میں یہ 58 ویں شکست تھی اور وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچ ہارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے اس معاملے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو 57، 57 شکست کے ساتھ مشترکہ طور پر اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم دو مرتبہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب اپنے نام کر چکی ہے لیکن اتنی بڑی کامیابی کے بعد بھی اس کے نام ایک بڑا منفی ریکارڈ درج ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 فارمیٹ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ کسی ٹیم کو 0-3 سے شکست دے کر کلین سویپ کیا ہے، اس سے قبل سنہ 2016 میں آسٹریلیا کے خلاف، سنہ 2017 میں سری لنکا کے خلاف اور سنہ 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-3 سے سیریز اپنے نام کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.