کمار سنگاکارا کلب کے پہلے غیر برطانوی صدر ہیں اور ان کے عہدے کی مدت کار اس سال 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے لیکن رپورٹ کے مطابق ایم سی سی کی کمیٹی نے ان کا مدت کار میں توسیع کرنے کے سلسلے میں انہیں پیشکش کی ہے۔
اس پر فیصلہ اگرچہ 24 جون کو ہونے والی ایم سی سی کی سالانہ عام اجلاس میں کیاجائے گا جہاں اس کے لئے ارکان کی منظوری کی ضرورت ہو گی۔
عام طور پر اگلے صدر کو میٹنگ کے دوران نامزد کیا جاتا ہے لیکن سنگاکارا کا معاہدہ بڑھانے کے معاملے میں ان کی مدت ملازمت کو 2021 تک بڑھانے کے لئے تجویز پیش کی جائے گی۔
سنگاکارا اور ایم سی سی کے درمیان تعلقات کافی پرانے ہیں۔ ایم سی سی نے سنگاکارا کو 2011 میں لائف ٹائم ممبرشپ دی تھی اور اسی سال انہیں ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔