ETV Bharat / sports

کوہلی اور مندھنا ایوارڈ سے سرفراز - ICC

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو سال کا سب سے بہترین کھلاڑی جبکہ خاتوں کرکٹر اسمرتی مندھنا کو بہترین خاتون کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

کوہلی اور مندھنا ایوارڈ سے سرفراز
author img

By

Published : May 14, 2019, 2:54 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ کی درجہ بندی ایوارڈز 2019 میں سال کا بہترین بین الاقوامی کرکٹر جبکہ اسمرتی مندھنا کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر منتخب کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کوہلی کو سب سے بہترین بلے باز کا ایوارڈ ملا جبکہ بھارت کے بہترین تیز گیند باز جسپريت بمراه کو بہترین گیندباز کا ایوارڈ ملا۔

کوہلی اور مندھنا ایوارڈ سے سرفراز
کوہلی اور مندھنا ایوارڈ سے سرفراز

جبکہ تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا کو بہترین بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹر اور روہت شرما کو بہترین بین الاقوامی یک روزہ کرکٹر منتخب کیا گیا اسی طرح آسٹریلیا کے ارون فنچ کو سال کا بہترین ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ ملا۔

اسی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کلدیپ یادو کو ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ بہترین ٹی 20 بین الاقوامی گیندباز افغانستان کے اسپنر راشد خان کو منتخب کیا گیا۔

دریں اثنا بھارت کے سابق کرکٹ کھلاڑی مہیندر امرناتھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا، انہوں نے سنہ 1983 کے عالمی کپ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.