ETV Bharat / sports

آئی سی سی کی میٹنگ میں جئے شا شریک ہوں گے - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی کی جگہ سکریٹری جئے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

BCCI
BCCI
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 4:54 AM IST

بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے کہا کہ بورڈ کے صدر سورو گنگولی بیماری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اس لیے سکریٹری جئے شاہ آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں بی سی سی آئی کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد کولکاتہ کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کے لیے کہا ہے۔

بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے کہا کہ 'ہمارے سکریٹری (جئے شاہ) آئی سی سی بورڈ کے اگلے اجلاس میں بی سی سی آئی کی نمائندگی کریں گے کیونکہ دادا (گنگولی) بیماری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ محض اسی میٹنگ کے لیے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید مشتاق علی ٹرافی: کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ

دھومل نے کہا کہ سکریٹری کو بورڈ کے اجلاس میں شریک ہونا ہے اس لیے مجھ سے کہا گیا کہ آئی سی سی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کریں جو حال ہی میں ورچوئل انداز میں ہوا تھا۔

آئی سی سی میٹنگ میں بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.