ETV Bharat / sports

'کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی ہونے پر ہی کرکٹ شروع ہو'

author img

By

Published : May 22, 2020, 3:25 PM IST

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے بعد کھلاڑیوں کی پختہ حفاظت کو یقینی بنانے پر ہی کرکٹ کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہئے۔

'کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی ہونے پر ہی کرکٹ شروع ہو'
'کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی ہونے پر ہی کرکٹ شروع ہو'

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں، اس دوران متعدد کرکٹ بورڈ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے پرغور کر رہے ہیں۔

37 برس کے اینڈرسن نے کہا کہ اس صورت حال سے کوئی بھی انسان خوفزدہ ہو سکتا ہے، ہماری ٹیم میں ایسے بھی کھلاڑی ہیں جن کی بیوی حاملہ ہیں، میرے خیال سے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) حالات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے بعد کرکٹ دوبارہ شروع کرنے پر غور کرے۔

انہوں نے کہا کہ میدان پر واپس لوٹنے سے پہلے ہمیں اپنے خاندان سے بات کرنی ہوگی اور مجھے لگتا ہے کہ سیکورٹی پیمانہ طے ہونے کے بعد مجھے واپس کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تکنیکی کمیٹی کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی کی سفارش پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیند بازوں کو گیند چمکانے کے لیے دوسرے اختیارات ڈھونڈنے ہوں گے۔

اینڈرسن نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑی چیز ہے کیونکہ گیند کو سوئنگ کرنے کے لیے گیند باز کوگیند چمکانے کی ضرورت ہوتی ہے، تھوک کے استعمال پر پابندی کے بعد یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئی سی سی اس کے بدلے کیا کرتا ہے لیکن فی الحال مجھے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.