اطلاعات کے مطابق جمعرات کو آئی سی سی کے طاقتور بورڈ ممبرز کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بڑا فیصلہ لیا جا سکتا ہے جبکہ امکان ہے کہ اس ایوینٹ کو ملتوی کیا جائے گا۔
قوی امید ہے کہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر اہم فیصلہ کیا جائے گا لیکن فیصلہ پر کوئی باضابطہ اعلان کرنے کے سلسلہ میں بھی مبہم بیانات سامنے آرہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کے تعین کے لیے آئی سی سی بورڈ میٹنگ کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگی۔ بورڈ میٹنگ میں اس سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق کورونا کی وجہ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اگر اس سال نہیں ہوا تو 2022 تک ملتوی کردیا جائے گا۔
بورڈ ایک رکن نے کہا کہ ’اس بات کا امکان کم ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد اپنے وقت مقررہ پر ہوگا‘۔
قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جبکہ اس کا انعقاد 29 مارچ کو ہونے والا تھا۔