ETV Bharat / sports

انضمام الحق مستعفی

author img

By

Published : Jul 17, 2019, 9:17 PM IST

عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، حالاںکہ ان کے عہدے کی میعاد 31 جولائی کو ختم ہونے والی تھی۔

انضمام الحق مستعفی

سابق کرکٹر انضمام الحق نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور ٹیم اسکواڈ کے انتخاب کے سلسلے میں انضمام پر کافی سوال اٹھائے گئے تھے۔

انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس فیصلے کی اطلاع دے دی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انضمام الحق نے کہا کہ میں گزشتہ تین برس سے چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز تھا اور میں نے اپنے معاہدہ کو آگے نا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس ستمبر میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 اور سنہ 2023 میں آئی سی سی ورلڈ کپ ہوگا اور میرا خیال ہے کہ یہ صحیح وقت ہے جب پی سی بی کو اپنا نیا چیف سلیکٹر کا انتخاب کرلینا چاہیے جو بورڈ میں نئے خیالات اور نئی توانائی کے ساتھ کام کرے۔

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی انضمام الحق نے کہا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان سے بات کرکے گزشتہ روز ہی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا اس کے علاوہ میں سلیکشن کمیٹی کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انضمام نے یہ بھی واضح کر دیا کہ بورڈ نے اگرچہ انہیں اس عہدے پر برقرار رہنے کے لیے کسی طرح کی پیشکش نہیں کی ہے۔

انہوں نے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کی تعریف کی۔ حالاںکہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم رہ گئی تھی۔

انضمام الحق کو اپریل سنہ 2016 میں پاکستان بورڈ نے چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا، ان کی نگرانی میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی پر قبضہ کیا تھا، اگرچہ ورلڈ کپ ٹیم میں اپنے رشتہ دار کے انتخاب کے سلسلے میں انضمام الحق پر کافی تنقید کی گئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.