ETV Bharat / sports

عبدالقادر کے انتقال پر بھارتی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

سابق ٹسٹ کرکٹر اور لیگ اسپن بالنگ میں استاد کا درجہ رکھنے والے عبدالقادر کے انتقال پر بھارت سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 7, 2019, 3:21 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:47 PM IST

عبدالقادر کے انتقال پر بھارتی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

اسپن بالنگ کے جادوگر، گگلی کے موجد سابق ٹسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے، ان کی موت کی خبر سن کر جہاں پاکستان بھر کے کھلاڑی، سماجی و سیاسی شخصیات اور عوام گہرے دکھ میں ہیں وہیں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کھلاڑی بشن سنگھ بیدی نے عبدالقادر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ ’عبدالقادر اب اس دنیا میں نہیں ہیں، کرکٹ کی دنیا میں ان کی اسپن خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ رحم کرے، عبدالقادر کے گھر والوں کو وہ دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تندوولکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عبدالقادر کی کھیلتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’’انہیں وہ وقت یاد ہے جب انہوں نےعبدلقادر کے خلاف کھیلا تھا، وہ اپنے وقت کے بہترین اسپنرز میں سے ایک تھے۔ ان کے اہل خانہ کو میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔‘‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کھلاڑی انل کمبلے نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں عبدالقادر کے اچانک انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، عبدالقادر ایک بہترین لیگ اسپنر تھے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سنجے سبرامنین نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے عبدالقادر کے ساتھ ایک لمبا عرصہ گزارا۔ وہ لاجواب بالر اور ایک بہترین لیگ اسپنر تھے۔
بھارت سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.