ETV Bharat / sports

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں بھارت سرفہرست - ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں بھارت سرفہرست

بھارت نے برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تین وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں سرفہرست ہوگئی ہے، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

india on tops in icc test championship table
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں بھارت سرفہرست
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 8:14 PM IST

برسبین کے گابا میں آسٹریلیا کو آخری ٹیسٹ میچ میں تین وکٹ سے شکست دے کر بھارت نے چار میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت کر بارڈر گاوسکر ٹرافی پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں پہلا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ بھارت نے دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں آٹھ وکٹوں سے اور چوتھا ٹیسٹ برسبین میں تین وکٹوں سے جیتا اور سڈنی میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا رہا تھا۔

برسبین ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد بھارت کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں 430 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ سے دس پوائنٹ آگے ہے جس کے 420 پوائنٹس ہیں، آسٹریلیا 332 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جیت فیصد کے لحاظ سے بھارت 71.7 فیصد کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 70.0 فیصد کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 69.2 فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے، انگلینڈ 352 پوائنٹس اور 65.2 فیصد کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارڈر۔گاوسکر ٹرافی: بھارت کی تاریخی فتح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.