ETV Bharat / sports

اگر اس برس ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں ہوا تو کیا دھونی کا کریئر ختم؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے کیریئر کے حوالے سے سینیئر صحافی شیکھر لوتھرا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'دھونی اب محض ایک تاریخ بن گئے ہیں اب وہ قومی ٹیم کے یونیفارم میں نظر نہیں آئیں گے۔ لوتھرا نے کہا کہ 'دھونی کو 2015 ورلڈ کپ کے بعد ہی ریٹائر ہو جانا چاہیے تھا۔

مہندر سنگھ دھونی
مہندر سنگھ دھونی
author img

By

Published : May 27, 2020, 11:28 PM IST

Updated : May 27, 2020, 11:59 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا جب جمعرات کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اجلاس ہوگا تو امکان ہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ سنہ 2022 تک ملتوی کر دیا جائے گا۔

اگر ٹی 20 ورلڈ کپ، 2022 تک ملتوی کردیا گیا تو اس کا سب سے زیادہ اثر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے پرستاروں پر پڑے گا۔

مہندر سنگھ دھونی
مہندر سنگھ دھونی

دھونی کے پرستاروں نے توقع کی تھی کہ دھونی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم میں واپس آجائیں گے لیکن اگر یہ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا تو دھونی کا کریئر ختم ہوسکتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے سینیئر صحافی شیکھر لوتھرا سے دھونی کے کیریئر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 'دھونی اب محض ایک تاریخ بن گئے ہیں اب وہ قومی ٹیم کے یونیفارم میں نظر نہیں آئیں گے۔ لوتھرا نے کہا کہ 'دھونی کو 2015 ورلڈ کپ کے بعد ہی ریٹائر ہو جانا چاہیے تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ
ٹی 20 ورلڈ کپ

آپ کو بتادیں دھونی کو آخری بار نیلی جرسی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میچ میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ کرکٹ سے دور ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد سے ہی دھونی کی ریٹائرمنٹ پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں لیکن ابھی تک خود دھونی نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

دھونی آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چینئی سُپر کنگز کے کپتان ہیں اور وہ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے ساتھ ہی میدان میں واپس آنے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کا 13 واں سیزن غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

دھونی کا کرکٹ کیریئر شاندار رہا ہے، انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 350 یک روزہ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 50.58 کے اوسط سے 10 ہزار 773 رنز بنائے ہیں جس میں 10 سنچریاں اور 73 نصف سنچریاں اسکور شامل ہیں، اس کے علاوہ دھونی 90 ٹیسٹ اور 98 ٹی 20 میچوں میں بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ جس میں انہوں نے بالترتیب 8248 اور 3215 رنز بنائے ہیں۔

Last Updated : May 27, 2020, 11:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.