ETV Bharat / sports

بھارت پہلی بار ٹی ۔ 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 5:13 PM IST

بھارت نے بارش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف جمعرات کو سیمی فائنل میچ منسوخ ہو جانے سے پہلی بار آئی سی سی خواتین ٹی - 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

بھارت پہلی مرتبہ ٹی۔20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان یہاں سیمی فائنل مقابلہ میں پہلے سے بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور یہ طے تھا کہ اگر میچ بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو بھارتی ٹیم اپنے بہتر گروپ ریکارڈ کی وجہ سے فائنل میں پہنچ جائے گی اور آخر میں یہی ہوا۔

سیمی فائنل بارش کی وجہ سے منسوخ کر دینا پڑا اور بھارتی ٹیم خطابی مقابلے میں پہنچ گئی۔

بادلوں اور بارش سے صبح سے ہی انگلینڈ کے خیمہ میں مایوسی تھی جبکہ بھارتی خیمہ میں خوشی کے بادل منڈلا رہے تھے۔ اگرچہ فارم میں چل رہی ہے بھارتی ٹیم مقابلہ کو جیت کر فائنل میں پہنچنا پسند کرتی لیکن ٹیم اس بات کو لے کر راحت میں تھی کہ بہتر گروپ ریکارڈ اس کے حق میں تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیمی فائنل کے لئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا تھا اور میچ منسوخ ہونے سے بھارتی ٹیم خطابی مقابلہ میں پہنچ گئی جبکہ انگلینڈ کو باہر ہو نا پڑا۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے سیمی فائنل میچ منسوخ کیا جاتا ہے تو گروپ مرحلہ میں بہتر ریکارڈ رکھنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

بھارت نے اپنے گروپ اے میں اپنے چاروں میچ جیتے تھے جبکہ انگلینڈ نے گروپ بی میں چار میں سے تین میچ جیتے تھے۔

بھارتی ٹیم 2018 ٹی -20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی لیکن اس بار بارش نے انگلینڈ کو کوئی موقع نہیں دیا۔

بھارت کا فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے خطابی مقابلہ ہوگا۔ بھارت نے گروپ مرحلہ میں گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کو 17 رنز سے، بنگلہ دیش کو 18 رنز سے، نیوزی لینڈ کو تین رنز سے اور سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ نے بھارت کو 2017 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں اور 2018 میں ٹی -20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست دی تھی لیکن اس بار اس کے ارمانوں کو بارش نے دھو ڈالا۔

بھارتی ٹیم اب اتوار کو ملبورن میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فائنل میں عالمی چمپئن بننے کے ارادے سے اترے گی۔

صبح سے ہو رہی بارش کی وجہ سے انگلینڈ مایوسی میں ڈوبتا جا رہا تھا۔ اس کےکھلاڑیوں کی نظریں آسمان پر جمی ہوئی تھیں کہ موسم صاف ہو اور میچ کے امکان پیدا سکے۔

لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کے کھلاڑیوں کے چہرے لٹکتے چلے گئے اور میچ منسوخ ہونے کا اعلان ہوتے ہی انگلش کھلاڑیوں نے مایوسی میں اپنا سر تھام لیا۔

سیمی فائنل کے لئے ریزرو ڈے نہ ہونے پر آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ٹی -20 ورلڈ کپ (مینز،ویمنز) چھوٹا رفارمیٹ ہے لہذا سیمی فائنل میں ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا کیونکہ اس سے ٹورنامنٹ لمبا ہو جاتا۔

ریزرو ڈے صرف فائنل کے لئے رکھا گیا۔ کھیل کی شرائط کے بارے میں سبھی ٹیموں کو معلوم تھا اور تمام ٹیموں نے شرائط پر ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے دستخط کئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.