چنئی ٹیم میں دو کھلاڑیوں سمیت 13 ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ چنئی کا پریکٹس سیشن یکم ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
ہیزل ووڈ فی الحال محدود اوورز کی سیریز کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں ہیں۔ ہیزل ووڈ نے کہا کہ چنئی کی ٹیم کا وہاٹس ایپ گروپ ہے جو انہیں تمام تر پیشرفت سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 معاملات ہونا یقینی طور پر تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ان کی توجہ انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز پر مرکوزہے اور جب آئی پی ایل قریب آئے گا تو وہ اس کے بارے میں سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا سے مشورہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: ممبئی انڈینز کی نئی جرسی لانچ
نیلامی میں ہیزل ووڈ کو چنئی کی ٹیم نے دو کروڑ میں خریدا تھا۔ فاسٹ بالر نے کہا کہ وہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی ٹیم میں پہلی بار کھیلنے کے منتظر ہیں۔
آئی پی ایل کا آغاز 19 ستمبر کو ہونا ہے اور اس کے میچ تین شہروں شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔