سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت تھی جسے ارون فنچ اور اسٹیو اسمتھ نے غلط قرار دیتے ہوئے اس کے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی۔
فنچ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 132 گیندوں میں 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 153 رنز بنائے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 73 رنوں کا تعاون پیش کیا۔
حالانکہ آسٹریلیا کی شروعات کچھ خاص نہیں تھی، گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اس میچ میں 26 رنز ہی بنا سکے اور دھننجے ڈی سلوا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے گلین میکسویل نے تیز رفتاری سے رنز بنائے، انہوں نے 25 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اسورو ادانا اور دھننجے ڈی سلوا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لستھ ملنگا نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی اس کے علاوہ آسٹریلیا کے 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔