ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش پراننگزشکست کاخطرہ - پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی (136رن) شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر347 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 35 رنز پر چار وکٹیں گںوادی اور اب اس پر اننگ کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

بنگلہ دیش پراننگزشکست کاخطرہ منڈلانے لگا
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 6:49 PM IST

کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کی دوسری اننگز بھی لڑکھڑا گئی اور اس نے 35 رنز پر ہی چار اہم وکٹ گنوادی ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے امرالقس اور شادمان نےاننگز کی شروعات کی لیکن بھارت گیند بازوں نے انہیں سستے میں آؤٹ کر دیا۔

ایشانت شرما نے امرالقیس (5رن)اور کپتان مومن الحق (0)کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر ڈال دیا اس کے بعد امیش یادو نے محمد متھن کو اپنا شکار بنایا۔

تا دم تحریر بنگلہ دیش نے چار وکٹوں کے نقصان پر 56 رن بنالیے ہیں۔
فی الحال مشفق الرحیم 22 رنز اور محموداللہ 16 رن بنا کر کریس پر موجود ہیں اور ٹیم کو اننگ کی شکست سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما کو تین اور امیش یادو کو ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے اپنے کل اسکور تین وکٹوں پر 173رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا، وراٹ کوہلی اپنے کل کے اسکور(59رن)اوراجنکیارہانے(23رن)سے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں طرف شاٹس لگائے۔

62 ویں اوور میں عبادت حسین نے اجنکیارہانے(51رن)کوصادمان اسلام کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔دوسرے دن بنگلہ دیش کی یہ پہلی کامیابی تھی۔

اس کے بعد وراٹ کوہلی نے نئے ساتھی رابندرجڈیجہ کے ساتھ مل اننگز کوآگے بڑھانے کاسلسلہ جاری رکھا۔

وراٹ کوہلی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 136 رن بناکرعبادت حسین کی گیند پرآوٹ ہوئے۔ٹسٹ کیرئیرمیں ان یہ 27 ویں اور بطور کپتان 20 سنچری ہیں۔

وراٹ کوہلی کے آوٹ ہوتے ہی بھارتی اننگز لڑکھڑانے لگی اور یکے بعددیگربلےباز پویلین لوٹنے لگے۔رابندرجڈیجہ(12رن)،ردھیمان ساہا(17رن)رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔محمد سمیع دس رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین اور ال امین حسین نے تین تین وکٹ حاصل کیے اس کے علاوہ ابوزایدکودوجبکہ تیجل اسلام کو ایک وکٹ ملا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.