پاکستان کے فاسٹ بالر عثمان شنواری بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرایاگیا۔ سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ بولرعثمان خان شنواری کی شرکت سے مشکوک ہوگئی ۔
عثمان شنواری انفکشن اور بخارکا شکار ہیں، سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے مقامی ہوٹل میں قائم ہسپتال میں داخل عثمان شنواری کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ضروری ادویات تجویز کی گئیں ۔
مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عثمان شنواری جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
عثمان شنواری کی جگہ لیگ اسپنر یاسرشاہ کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سر ی لنکا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹسٹ میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوگیا۔ سر ی لنکا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 263 رن بنائے تھے۔ لیکن خراب موسم اوربارش کے سبب میچ کے چاردن کھیل نہیں ہوسکا تھا۔