ریچیل پریسٹ کو گزشتہ سیزن میں مرکزی معاہدے میں شامل کیا گیا تھا لیکن اس دوران کل آٹھ بین الاقوامی میچوں میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں۔
انہوں نے اس سال ہوئے ٹی -20 ورلڈ کپ کے چار میچوں میں صرف 60 رنز بنائے تھے۔رچیل کے مرکزی معاہدہ سے باہر ہونے سے ان کے مستقبل پر سیاہ بادل چھا گئے ہیں۔
رچیل کی جگہ مرکزی معاہدے میں نیٹلی ڈیوڈ اور جیس کیر کو شامل کیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں کو 2019-20 میں ڈیولپمنٹ معاہدے میں شامل کیا گیا تھا۔
نیٹلی 2010 میں ڈیبو کے بعد سے 18 میچ کھیل چکی ہیں جبکہ کیر نے اس سال جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے ڈیبو کیا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ کیر ٹیم کی کھلاڑی امیلیا کیر کی بہن ہیں۔
نیوزی لینڈ خاتون کرکٹ کی مرکزی معاہدہ کھلاڑیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
سوجی بیٹس، سوفی ڈیوائین ، نیٹلی ڈیوڈ، لارین ڈاؤن، میڈی گرین، ہولی هڈلسٹون، ہیلی جیسن، لیگ كیسپریک، امیلیا کیر، جیس کیر، روسمیري مائیر، کیٹی مارٹن، کیٹی پركس، انا پیٹرسن، ہنا روو، ایمی سیتھروئٹ، لی تاهو ۔