اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بھارت کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ سے قبل میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نےکہاکہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ کپتان بننے کے بعد میتی بلے بازی میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کپتان بننے کےبعد میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہواہے۔لیکن میرے اوپر کوئی دبا ونہیں ہے۔ میں آزادانہ طور پر بلے بازی کررہاہوں۔
بنگلہ دیشی کپتان کے مطابق میں اپنی صلاحیت کو مزید نکھارنے کی کوشش کررہاہوں۔اس میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔ اس کو مستقبل میں جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔
مومن الحق کاکہنا ہے کہ بھارت ایک مضبوط اور متوازن ٹیم ہے۔ میزبان ٹیم کے خلاف اس کی سرزمین پر کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ بھارت کے خلاف ٹسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔میزبان ٹیم کو دبا ومیں لانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس تجربہ کھلاڑی ہیں جن کی مد دسے ٹسٹ میچ کو دلچسپ اور سنسنی خیز بناسکتے ہیں۔