ETV Bharat / sports

مزید دو بنگلہ دیشی کرکٹر کورونا کا شکار

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضیٰ کے بعد مزید دو کرکٹرز ناظم الحسن اور اوپننگ بلے باز نفیس اقبال بھی کورونا وائرس متاثر پائے گئے، دونوں کرکٹرز نے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:50 PM IST

coronavirus
coronavirus

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضیٰ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب ناظم الحسن اور نفیس اقبال بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے تین کرکٹرز میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بتایا گیا کہ ناظم الحسن اور اوپننگ بلے باز نفیس اقبال کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دونوں کرکٹرز نے مہلک وبا کی تشخیص کے بعد خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پہلے تین معاملوں کی تصدیق مارچ کے مہنے میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اس وائرس سے 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.