آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سےکرکٹ سرگرمیاں رکنے سے ہوئے نقصان کو دیکھتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑی تنخواہ میں تخفیف کے لئے تیار ہیں۔
!['آسٹریلوی کھلاڑی تنخواہ میں تخفیف کے لئے تیار'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6609158_paine.jpg)
آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی وجہ سےکرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور اس کا ان کے گھریلو سیشن پر بھی اثر پڑا ہے۔
پین نے کہا کہ انہیں اس بات کی امید کم ہے کہ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر جا پائے گی۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ آئی سی سی نے اس کے بارے میں فی الحال غور نہیں کیا ہے کہ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ ملتوی کی جائے گی یا اسے منسوخ کیا جائے گا کیونکہ اس وقت ٹیمیں کسی دوسرے ملک کا سفر نہیں کر سکتی ہیں۔
آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی اس بات سے واقف ہیں کہ انہیں اپنی تنخواہ میں کٹوتی سے سمجھوتہ کرنا پڑ سکتا ہے۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اس بارے میں بحث شروع ہو چکی ہے۔
ہماری تنخواہ میں کمی کی جا سکتی ہے۔اگر دیکھا جائے تو فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں بھی ایسا ہوا ہے اور اسے دیکھتے ہوئے ہم اس سے آگاہ ہیں۔
پین نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑی اس میں ساتھ دیں گے۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو کتنی تنخواہ دی جائے گی۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ہمارے لئے زیادہ بڑی بات نہیں ہو گی۔