ETV Bharat / sports

اسٹیو اسمتھ کا ایک اور سنگ میل - بارڈر -گواسکر ٹرافی

ٹیسٹ کی عالمی نمبر درجہ بندی میں پہلے مقام پر قابض اسٹیو اسمتھ نے ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا جبکہ اسی کے ساتھ انہوں نے بھارت کے عظیم کرکٹر سنیل گاوسکر کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔

اسٹیو اسمتھ
author img

By

Published : Sep 15, 2019, 9:37 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:26 PM IST

بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے ایک برس کی پابندی کے بعد آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان استیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف جاری ایشیز سیریز میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز میں اب تک 110 کے اوسط سے 774 رن بنا چکے ہیں جس میں تین سنچری اور تین نصف سنچری شامل ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اسٹیو اسمتھ نے سنہ 15-2014 بھارت کے خلاف بارڈر -گواسکر ٹرافی میں 769 رن بنانے کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔

اسمتھ رواں ایشیز سیریز میں 774 رنز بنا کر بھارت کے عظیم بلے باز سنیل گواسکر کی برابری کر لی جنہوں نے سنہ 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 774 رنز بنائے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسمتھ اور گواسکر نے چار چار ٹسٹ میچوں میں 774 رن بنائے۔

سابق آسٹریلوی کپتان اسمتھ نے اس سیریز میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ صرف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اس سے قبل انہوں نے 144، 142، 92، 211، 82 اور 80 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ اسمتھ 7000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے سے محض 27 رنز دور ہیں، انہوں نے 68 ٹیسٹ میچوں میں 6973 بنائے ہیں۔

ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں اسمتھ اب مشترکہ طور پر 12 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ایشیز سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ایشیز سیریز میں اب تک ڈان بریڈمین نے سنہ 1930 میں 974 رنز، والی ہیمنڈ نے سنہ 29-1928 میں 905 رنز، مارک ٹیلر نے سنہ 1989 میں 839 رنز اور ڈان بریڈمین نے سنہ 37-1936 میں 810 رنز بنائے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 6:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.