ETV Bharat / sports

Nepal Make History In Cricket نیپال نے منگولیا کو ریکارڈ 273 رنوں سے شکست دی - 19ویں ایشین گیمز کے مردوں

نیپال نے بدھ کو کشل مَلا کی سنچری، روہت پانڈیل اور دیپندر سنگھ ایری کی شاندار نصف سنچریوں اور پھر کرن کے سی و دیگر کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت منگولیا کو 41 رنز پر آؤٹ کر کے ریکارڈ 273 رنز سے میچ جیت لیا۔

نیپال نے منگولیا کو ریکارڈ 273 رنوں سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 4:00 PM IST

ہانگزو:19ویں ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری نیپال کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے دونوں اوپنر کشل بھرتیل (19) کوجمینسورین نے التانکھویاگ کے ہاتھوں کیچ کراتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔ وہیں آصف شیخ کو 16 رن پرایرڈین بلگن نے اولگون بیار کے ہاتھوں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کردیا۔ ایک وقت نیپال 66 رنز پر دو وکٹیں گنوا چکا تھا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کشل ملا نے 50 گیندوں میں ناقابل شکست 137 رنز اور روہت پاڈیل نے 27 گیندوں میں 61 رن، دیپندر سنگھ ایری نے صرف نو گیندوں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ وہ 52 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 10 گیندوں کی اننگ میں آٹھ چھکے لگائے۔ نیپال کی ٹیم کے اسکور کو 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 314 رنز پہنچادیا۔ اس کے بعد موجودہ ایشین گیمز کے گروپ میچ میں نیپالی ٹیم 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

اس کے علاوہ کشل ملا، جنہوں نے صرف 34 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری بنائی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے نیپال کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

منگولیا کی جانب سے لونسانجنڈائی ایرڈینی بلگن، ڈواسرین جمینسورین اور منگن التنخویاگ کو ایک ایک وکٹ ملا۔

315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں منگولیا کی ٹیم 13.1 اوورز میں صرف 41 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیپال نے 273 رنز کی بڑی جیت حاصل کی۔ منگولیا کی طرف سے صرف ڈواسورین جمیانسورین (10)، اینکھ-ارڈین اولگون بائر (3)، تمرسخ ترمنکھ (2) اور تین دیگر کھلاڑیوں نے ایک ایک رن کا حصہ ڈالا۔ منگولیائی ٹیم کو 23 رنز اضافی ملے۔

یہ بھی پڑھیں:India Vs Australia 3rd ODI آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

نیپال کی جانب سے کرن کے سی، ابیناش بوہرا اور سندیپ لامیچھانے نے دو دو اور سومپال کامی، دیپندر سنگھ ایری اور کشل بھرتیل کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.