ETV Bharat / sports

Captain Babar Azam شاہین کے ساتھ نئی گیند کا پارٹنر حسن علی ہوں گے: بابر اعظم - نسیم شاہ کی عدم موجودگی سے پیدا

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شاہین شاہ آفریدی کے لیے نئی گیند کے ساتھی کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال پر روشنی ڈالی ہے۔

شاہین کے ساتھ نئی گیند کا پارٹنر حسن علی ہوں گے: بابر اعظم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 1:28 PM IST

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نسیم شاہ کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والے خلاء پر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ شاہین آفریدی اور نسیم کی ایک ساتھ بولنگ نے ہمیں ایک مختلف ردھم فراہم کیا ان کے متبادل کو چننا آسان نہیں تھا لیکن ہم سب مل کر بیٹھے اور [چیف سلیکٹر] انضمام الحق سے بھی قیمتی آرا لی۔

بابراعظم نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نئی گیند کے پارٹنر حسن علی ہوں گے کیونکہ ان کے پاس تجربہ ہے اور وہ اس سے پہلے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ تبصرہ نہیں کرسکتا کہ نئی گیند کون کرے گا اور پرانی گیند کون؟ کیونکہ ہم ابھی اپنی حکمت عملی ظاہر نہیں کر سکتے لیکن ہم نے ابھی کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں بنایا ہے، یہ ہمارے لیے اس وقت مزید واضح ہو جائے گا جب ہم ہندوستان کا سفر کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ہندوستان میں ہونے والا آئی سی سی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں شاداب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنتے ہو تو خوشی تو ہوتی ہے، ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننا اور بھی خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ٹیم منتخب ہوئی ہے، یہ لڑکے کافی عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں،کوشش کریں گے ٹیم میں جو بھائی چارہ ہے اس کو قائم رکھیں اور ہندوستان جاکر ورلڈکپ جیتیں۔
اس سے قبل ورلڈکپ کے لیے ہندوستان روانگی سے قبل منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون میرے لیے اور ٹیم کے لیے فائٹ کرتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:Newzealand Beats Bangladesh نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتی

ورلڈکپ سے متعلق بابر نے کہا ہندوستان میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے،کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے،سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.