ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ میرپور میں جاری ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 272 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے شاندار سنچری اسکور کی۔ اس کے ساتھ ہی محمود اللہ نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 148 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ Bangladesh post 271/7 against India in 2nd ODI
ٹیم انڈیا سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہے۔ ایسے میں روہت شرما اینڈ بھارتی ٹیم اس میچ کو جیت کر سیریز میں برابری کرنا چاہے گی۔ بھارت نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ آل راؤنڈر شہباز احمد کی جگہ اکشر پٹیل کو موقع ملا ہے، جب کہ تیز گیند باز کلدیپ سین کی جگہ طوفانی بولر عمران ملک کھیل رہے ہیں۔ عمران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ India vs Bangladesh 2nd ODI: Bangladesh opt to bat
بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ 217 رنز کے سکور پر گری۔ عمران ملک نے محمود اللہ کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ محمود اللہ نے 96 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے تین جبکہ عمران ملک اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔