ETV Bharat / sports

Former Skipper Mashrafe Mortaza: مشرف مرتضیٰ کی بنگلہ دیش ٹیم میں واپسی کا امکان

author img

By

Published : Dec 12, 2021, 6:47 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے مینٹر کے لیے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ Former Skipper Mashrafe Mortaza کے نام پر غور کر رہا ہے۔

مشرف مرتضیٰ
مشرف مرتضیٰ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن Bangladesh Cricket Board President Nazmul Hasan نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرف مرتضی کو قومی ٹیم کے مینٹر کے کردار میں دیکھ رہے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نجم الحسن نے کہا کہ 'اگرچہ بی سی بی نے ابھی تک انہیں کوئی باضابطہ پیشکش نہیں کی ہے کیوں کہ ان کے پاس رکن پارلیمنٹ کی شکل میں ایک مصروف شیڈول ہے لیکن اگر وہ اس کردار میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم انہیں اپنے ساتھ جوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

نجم الحسن نے کہا کہ 'ہم نے ابھی تک اس قسم کی بات چیت نہیں کی ہے لیکن اگر وہ ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں انہیں یہاں دیکھ کرخوشی ہو گی۔

بی سی بی کے صدر نے کہا کہ 'وہ بنگلہ دیش کی حالیہ کارکردگی سے زیادہ پریشان نہیں ہیں کیونکہ ٹیم تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے بہت سے اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔ وہ دستیاب ہو بھی جائیں تو آخر کار وہ ریٹائر ہو جائیں گے یہ ہم سب جانتے ہیں۔ کوئی بھی زندگی بھر کرکٹ نہیں کھیلتا اس لیے ہمیں ان کا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔ ہمیں آپشنز کو دیکھ کر بہترین متبادل تلاش کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور پاکستان Pakistan vs Bangladesh Test Match کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران پریذیڈنٹ باکس میں بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال اور مشرف مرتضیٰ نے بی سی بی کے صدر نجم الحسن سے ملاقات کی تھی۔

مرتضیٰ نے حالیہ 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل تسکین احمد اور سومیہ سرکار کے ساتھ ایک دن بھی گزارا جس نے دونوں کھلاڑیوں کو گیند کو پکڑنے اور مختلف انداز میں گیند کرنے میں مدد کی۔

قابل ذکر ہے کہ تمیم اقبال نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں بھی کھلے عام کہا تھا کہ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران مشرقی مرتضیٰ کو بطور مینٹر دیکھ کر خوش ہوں گے اور وہ اس پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ Bangladesh Cricket Board سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.