انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے میں بھی نمبر ون بلے باز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے کپتان سب سے طویل عرصے تک نمبر ون ٹی 20 بلے باز کی پوزیشن پر رہنے کے بھارت کے وراٹ کوہلی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Pakistan Skipper Babar Azam
بھارتی اسٹار وراٹ کوہلی کُل ایک ہزار 13 دنوں تک ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمبر ایک بلے باز رہ چکے ہیں لیکن بابر نے اب انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی ایشان کشن بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں سے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آئرلینڈ کے نوجوان ہیری ٹیکٹر بھارت کے خلاف شاندار بلے بازی کے بعد 55 درجے ترقی کر کے 66 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ دیپک ہڈا مجموعی طور پر 414 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 104 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ Babar Azam Break Virat's World Record