ETV Bharat / sports

بابر اعظم کو بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کی فارم جاری رکھنے کی امید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کو فراموش کرکے بنگلہ دیش میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

بابر اعظم کو بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کی فارم جاری رکھنے کی امید، آصف علی اور عماد ٹیم سے باہر

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:14 PM IST

بابر نے جمعرات کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ سے قبل کہا کہ ورلڈ کپ اب ماضی کی بات ہے۔ ہمیں اب اس سے آگے بڑھنے اور مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ یقیناً ورلڈ کپ میں ہارنا مایوس کن تھا اور پوری ٹیم کو دھچکہ لگا تھا ۔ہم نے اپنی غلطیوں پر بات کی ہے اور پوری ٹیم پر اعتماد ہے اور ہمیں خود پر پورا بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ورلڈ کپ سے ملنے والی فارم کو نہ توڑنے کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی۔ میرے خیال میں یہ وہ وقت ہے جب ہمیں اپنے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز جمعہ کو ٹی 20 میچ سے کرے گی۔ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 20 اور 22 کو کھیلا جائے گا۔ پوری ٹی 20 سیریز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں چٹاگاوں روانہ ہوں گی، جہاں پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیمیں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں واپس آئیں گی، جہاں چار دسمبر سے میچ شروع ہوگا۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی بہت تجربہ کار ہیں اور ان چیزوں کو سمجھتے ہیں کہ ہمیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کو بھول کر آگے بڑھنا ہے۔ بابر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان اپنی بینچ کی طاقت کو جانچنے کے لیے مختلف تبدیلی کرے گا، لیکن پہلی پسند کے سبھی کھلاڑیوں کو آرام نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سورو گانگولی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ پہلے ٹی 20 میچ کے لیے آصف علی اور عماد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹی 20 میچ کے لیے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.