ETV Bharat / sports

Babar and Rizwan Record بابر اعظم اور رضوان کے نام ایک اور ریکارڈ

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 12:58 PM IST

پاکستانی سلامی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔Babar Azam and Mohammad Rizwan

Babar Azam and Mohammad Rizwan becomes first pair to stitch 2000 run partnership in T20Is
بابر اعظم اور رضوان کے نام ایک اور اعزاز

کراچی: ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کے سلامی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ بابر اور رضوان ٹی 20 بین الاقوامی میں دو ہزار رنز کی پارٹنرشپ پوری کرنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ پاکستانی سلامی بلے بازوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں انجام دیا۔ Babar and Rizwan Becomes First Pair to Stitch 2000 Run Partnership

اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 203 رنز کی پارٹنرشپ کھیلی تھی۔ ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کھیل کر بابر اعظم اور محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے تھے، جو اب تک کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز کی شراکت کا عالمی ریکارڈ ہے۔ دونوں نے ایسا کر کے اپنا ہی پورانا ریکارڈ توڑ دیا تھا، اس سے قبل دونوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 197 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق بابر اور رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان نصف سنچری یا اس سے زائد کی شراکتیں 14 دفعہ ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.