ETV Bharat / sports

اویش خان ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 3:17 PM IST

Avesh Khan Included In Indian Test Team سنچورین تیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کراری شکست کے بعد قومی سلیکٹرز نے زخمی محمد شامی کی جگہ فاسٹ نالر اویش خان کو ٹیم انڈیا میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اویش خان جلد ہی جنوبی افریقہ میں ٹیم انڈیا کو جوائن کریں گے۔

اویش خان ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل
اویش خان ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل

کولکاتا: جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ 32 رنوں سے شکست کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو تیسرے دن ہی اننگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بی سی سی آئی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک اہم معلومات شئیر کرتے ہوئے چوٹ سے ابھر رہے محمد شامی کی جگہ فاسٹ بالر اویش خان کو جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اویش خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان روشن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو آندرے برگر، مارکو جانسن اور کاگیسو ربادا کی شاندار گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے جمعرات کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو اننگز اور 32 رنز سے شکست دے دی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو تیسرے دن ہی اننگز اور 32 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:سنچورین ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی محض تین دنوں میں ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

بارش کے باعث پہلے دو دنوں میں صرف 134 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 408 رنز بنائے تھے اور اسے 163 رنز کی برتری حاصل تھی۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز محض131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ تین جنوری 2024 کو کیپ ٹاون میں جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.